اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 73 ہزار 400 کیوسک اور اخرج 70 ہزار کیوسک ہے ،
دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخرج 44 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 500 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1536.72 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.011 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1211.90 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.037 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.70 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.201 ملین ایکڑ فٹ ہے۔