راولپنڈی ۔ 16 اپریل (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کے دوران کالاپا، اورکزئی ایجنسی اور پارا چنار کرم ایجنسی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ بشمول راکٹ ، دھماکہ خیز مواد، تباہی میں استعمال ہونے والا مواد، دستی بم، مارٹر بم مختلف اقسام کا اسلحہ اور مواصلاتی رابطوں کے آلات برآمد کر لئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان کا کالاپا اورکزئی ایجنسی میں زیر زمین سرنگ میں قائم مرکز بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔