لاہور۔17اپریل (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون الرشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا۔ ہارون الرشید نے پیر کے روز اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان امجد بھٹی کا کہنا ہے کہ ہارون الرشید کو پی سی بی کے تمام قواعد و ضوابط پورا کرنے کے بعد مذکورہ عہدہ دیا گیا ہے ۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان ، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ڈائر یکٹر ایچ آر بریگیڈیئر (ر) ساجد حمید نے انٹرویو کے بعد ہارون رشید کی تقرری کی منظوری دی ۔