قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز 25 اپریل سے ہو گا

113

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) ملک میں قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز 25 اپریل سے ہو گا۔ محکمہ شماریات کے شیڈول کے مطابق مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے میں پہلے بلاک کے لئے خانہ شماری کا کام 25 سے 27 اپریل تک مکمل ہو گا جبکہ مردم شماری 28 اپریل کو شروع ہوگی جو 8 مئی کو مکمل ہو گی۔دوسرے مرحلے میں دوسرے بلاک کے لئے خانہ شماری 11 مئی سے 13 مئی تک ہو گی جبکہ مردم شماری 14 مئی سے 24 مئی تک کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 63 اضلاع میں مردم و خانہ شماری مکمل ہو چکی ہے۔