میپکو نے 6 ایکسین /ایس ڈی اوز کو ملتان سرکل میں اضافی ذمہ داریوں کے احکامات جاری کردئیے

116
mepco

ملتان۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی نے 6 ایکسین /ایس ڈی اوز کوخالی ڈویژن/سب ڈویژنوں کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ ایکسین سٹی ڈویژن ملتان معصب علی سلیمی کو کینٹ ڈویژن کے اضافی فرائض سونپے گئے ہیں ۔

ایڈیشنل ایکسین سیفٹی میپکو ملتان سرکل تاج محمود قمر کو کینٹ سب ڈویژن،ملازمت پر بحال ہونے والے ایس ڈی او محمد یوسف کوپاک گیٹ سب ڈویژن ،ایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویژن محمد عمران کو نواں شہر سب ڈویژن،ایس ڈی او ولایت آبادسب ڈویژن عبدالباری کو انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن ،ایس ڈی او منظور آبادسب ڈویژن رضااللہ کو نیوملتان سب ڈویژن اور ایس ڈی او گلبرگ سب ڈویژن جنید اقبال کو پیراں غائب سب ڈویژن کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔