صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ترک قیادت کو ریفرنڈم کے نتائج پر مبارکباد

132

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی)پاکستان نے ترکی کی حکومت اور عوام کو آئینی ترمیم کے لئے ریفرنڈم کے نتائج پر مبارکباد دی ہے ۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ترک قیادت کو مبارکباد کے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ترکی کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لئے ریفرنڈم ایک مضبوط ترکی کے لئے ترک عوام کے خواہشات کا عکاس ہے ۔ انہوںنے توقع ظاہر کی کہ ریفرنڈم ترکی کے استحکام و خوشحالی اور ترکی میںگزشتہ 15سال کے دوران ہونے والی شاندار ترقی و استحکام کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم نے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفید تعاون میں اضافہ کے لئے پاکستان کے عوام کی ٹھوس خواہشات کا اظہار کیا ۔