لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری،متعدد گرفتار، جرمانے عائد

100
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی بجلی چوروں کے خلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 372 روز سے جاری آپریشن کے دوران ریجن بھر میں ایک لاکھ 35ہزار400 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے ایک لاکھ 30ہزار216 ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ42ہزار188کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں ایک لاکھ29ہزار560 ڈومیسٹک،4ہزار219کمرشل،283انڈسٹریل اور1ہزار338زرعی کنکشن تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو14کروڑ71لاکھ91ہزار907 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب 30 کروڑ12 لاکھ98 ہزار239 روپے ہے۔