بیجنگ ۔ 17 اپریل (اے پی پی)چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے تیانجن اکنامک ٹیکنالوجکل ڈیویلپمنٹ ایریا کا دورہ کیا ہے ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دورے کے دوران پاکستانی سفیر خالد مسعود نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان موجود تعاون مستقبل میں مزید مستحکم ہو گا ۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے تیانجن کے لوکل انٹر پرائز کی انتظامیہ اگلے ماہ 22،23 مئی کو پاکستان میں ہونیوالے بین الاقوامی بزنس فورم میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر چین میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔