خام تیل کی قیمتوں میں کمی

83

ٹوکیو ۔ 17 اپریل (اے پی پی) ایشیاءکی تیل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کا رجحان رہا۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیو یارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت مئی کے لئے برنٹ نارتھ سی کروڈ کی سپلائی 49 سینٹ کی کمی کے ساتھ 55.40 ڈالر فی بیرل جبکہ لائٹ امریکی تیل(ڈبلیو ٹی آئی کروڈ)کی سپلائی 47 سینٹ کی کمی کے ساتھ 52.71 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔ایسٹر کی تین چھٹیوں کی بریک کے بعد امریکی تیل کمپنیوں نے پیداواری عمل پہلی کی شرح کے ساتھ شروع کردیا ہے۔اس وقت امریکا میں تیل کی پیداوار 9.24ملین بیرل یومیہ پر آ چکی ہے جس نے اس کو سعودی عرب اور روس کے بعد تیل کی پیداوار دینے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بنا دیا ہے۔