برسلز ۔ 17 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین نے ترک حکومت پر زور دیا ہے کہ ریفرنڈم کے دوران حمایت و مخالفت میں پڑنے والے ووٹوں کے درمیان معمولی فرق کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی اتفاق رائے حاصل کرنے کو شش کرے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی کمشن کے سربراہ جین کلاڈ جنکر،یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور یورپی یونین کے انلارجمنٹ کمشنر جوہانس ہاہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک حکومت ریفرنڈم کے معمولی فرق کے نتائج کے تناظر میں اور آئینی ترامیم کے دوررس اثرات کو بھی مد نظر رکھیں اور ان پر عملدرآمد کے لئے قومی اتفاق رائے کو وسیع کرنے کو شش کرے