کراچی ۔ 17 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.925 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3040 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.925 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 6297 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.693 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 833.995 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 212.538 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 102.712 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 79.773 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.281 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 0.778 ملین روپے رہی۔