سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ گھر پہنچ گئے، لاہور ہائیکورٹ نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی

93
Lahore High Court
Lahore High Court

لاہور۔8اکتوبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی کی دائر درخواست سی سی پی او لاہور کی رپورٹ اور درخواست گزار کے وکیل کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے احسن ریاض کی والدہ، آشفا ریاض کی جانب سے دائر درخواست پرمنگل کو سماعت کی۔

عدالتی حکم پر سی سی پی اولاہور نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ احسن فتیانہ کے اغوا کیخلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ بازیاب ہوکرگھر پہنچ گئے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ قانونی کارروائی کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو کیس کی پیروی کریں۔ درخواست گزار کے وکیل نے درخواست غیر موثر ہونے پر کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا بیان دیا ۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور اور درخواست گزار کے وکیل کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ۔