19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںریگل آٹوموبائلز کی پہلی الیکٹرک ایس یو وی گاڑیوں کی پیداوار رواں...

ریگل آٹوموبائلز کی پہلی الیکٹرک ایس یو وی گاڑیوں کی پیداوار رواں ماہ کے آخر تک شروع کردے جائے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):ریگل آٹوموبائلزملک کی پہلی الیکٹرک ایس یو وی گاڑیوں کی پیداوار رواں ماں کے آخر تک شروع کردے گی،الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے فروغ سے پٹرولیم کے درآمدی بل ، فضائی آلودگی میں کمی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

ریگل آٹوموبائلزکے حکام نے کہا ہے کہ ایس یو وی الیکٹرک گاڑیوں کی ملک میں تیاری کے حوالے سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے باقاعدہ لائسنس جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی الیکٹرک ایس یووی کے دو ماڈلزدستیاب ہونگے ،سیرس تھری(3.5)5سیٹر گاڑ ی میں 49کے ڈبلیو ایچ بیٹری جبکہ سیرس تھری(4.0) ماڈ ل میں5افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جبکہ اس کی بیٹری 54 کے ڈبلیو ایچ ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اندرون ملک ایس یو وی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے ریگل آٹو موبائلز نے لاہور کے قریب مانگا منڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ پروڈکشن پلانٹ تیارکیا ہے۔ سیرس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹرمحمد عدیل عثمان نے کہا ہے کہ اندرون ملک الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوارمیں اضافے سے پٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل میں کمی سے زرمبادلہ کی بچت ،فضائی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ اس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509692

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں