گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 147 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

128
Dengue larvae

راولپنڈی۔8اکتوبر (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 147 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار143 ہو گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق نئے کیسز میں پوٹھوہار ٹائون پری اربن سے 74،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سے 26،راولپنڈی کنٹونمنٹ سے 25،چکلالہ کنٹونمنٹ 2 ،پوٹھوہار رورل 7،کلر سیداں 3،ٹیکسلا کنٹونمنٹ 5، کوٹلی ستیاں 2جبکہ ٹیکلسلا، مری اور گوجر خان اور سے ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت راولپنڈی ڈویژن کے 280 مریض شہر کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 92 بے نظیر بھٹو ہسپتال ، 95 ہولی فیملی ہسپتال، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال 50 جبکہ فوجی فاؤنڈیشن ہاسپٹل میں 43 مریض زیر علاج ہیں۔