سیالکوٹ،روزانہ کی بنیادوں پر کھلی کچہریوں سے صارفین کیلئے آسانیاں و سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،اظہر اقبال گھمن

104
Gapco
Gapco

سیالکوٹ۔8اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ سپرنٹنڈنٹ انجینئر گیپکو سردار جمشید خان کی ہدایت پر ایکسین سٹی 3 اظہر اقبال گھمن کی زیر نگراانی ایس ڈی گیپکو ڈیفنس روڈ سیالکوٹ حافظ زبیع اللہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل و ضروری امور بارے کھلی کچہری کا انعقاد کر ہے ہیں،کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل و شکایات کے ازالہ اور نئے صارفین کی سہولت کے لیے گیپکو آفیسر عاصم سہیل راشد ، میٹر انسپکٹر غلام باری ،لائن سپرنٹنڈنٹ اگوکی مدثر بھٹی ، لائن سپرنٹنڈنٹ علی رضا ذوالفقار سمیت فیلڈ عملہ موقع پر موجود ہوتا ہے۔

اس موقع پر ایکسین سٹی 3 اظہر اقبال گھمن نے کہا کہ ایس ڈی او ڈیفنس روڈ ، ایس ڈی او گوھد پور و دیگر افسران روزانہ کی بنیادوں پر کھلی کچہریوں سے صارفین کیلئے آسانیاں و سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور انکی شکایات پر متعلقہ ایل ایس و فیلڈ عملہ کو فوری متحرک کر کے اپنے صارفین کی شکایت کے ازالہ کے لیے رپورٹ اور واپڈا کنزیومر کی تسلی تک ہم فالو اپ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کی کیخلاف کریک ڈاؤن اور گیپکو نادہندگان کے واجبات وصولیاں جاری ہیں اور گیپکو سیالکوٹ نے اس مد میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاور ڈویژن کے احکامات اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر گیپکو سیالکوٹ کی ہدایت پر من و عن عمل کیا جارہاہے۔