سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے میں گرفتار 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو دوبارہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

108
F.I.A

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے میں گرفتار 4 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے ۔پیر کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، خصوصی عدالت کے جج نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا آپ پر تشدد تو نہیں کیا گیا؟ ملزمان نے جواب دیا کہ ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، ایف آئی آے کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزمان کو مزید چار روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کو جمعہ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔