21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںحافظ آباد،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

حافظ آباد،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

حافظ آباد۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی زیر قیادت تھانہ ونیکی تارڑ پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش کوگرفتار کرلیا۔ امیر معاویہ ولد محمد انور سکنہ ہر دو پپلی علاقہ تھا نہ ونیکی تارڑ کو رنگے ہاتھو ں گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 12 عدد پیکٹ جن میں کل 12000گرام چرس برآمد کر کے کار روائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر حافظ آباد فیصل گلزار کا کہنا تھا ضلع حافظ آباد کو ڈرگ فر ی بنانے کے وژ ن کو جاری رکھتے ہوئے ضلع بھر کے تمام تھانو ں میں منشیا ت فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں انشاء اللہ معاشرے کو اورخصوصا نو جوان نسل کو اس خاموش قاتل سے تباہ و برباد نہیں ہو نے دیں گے۔

- Advertisement -

ڈی پی او حافظ آباد نے ایس ایچ او تھا نہ ونیکی تارڑ اور ڈی ایس پی صدر سر کل کی منشیات فروشوں کے خلاف کو ششوں کا سراہا اور ان کے خلاف کارروائیوں کو مز ید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510242

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں