اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین کا کہنا ہے کہ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا میں نئی انتظامیہ کے قیام کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔ عابدہ حسین نے کہا کہ ہمیں امریکا کے ساتھ تعلقات ہمیشہ مہنگے پڑے ہیں تاہم پھر بھی پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات جس جگہ پر ہیں اسی جگہ پر رکھنے کی کوشش کرنا چاہیے