اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بدھ کو یہاں پی ٹی وی کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسانل فرحت عباس جنجوعہ کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے دفتر گئے اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مرحوم کا انتقال فرحت عباس جنجوعہ اور اہل خانہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔