ایبٹ آباد۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ لاری اڈا پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران نوید ،صفدر شاہ ،ہمایوں اور وحید کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 8 کلو 728 گرام چرس اور 520 گرام آئس برآمد کر لی اور تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ،
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پورنے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہی کی طرف راغب کرنے والے معاشرتی ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،شہری اپنے ارد گرد موجود جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کی اطلاع مقامی پولیس کو دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔