30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسابق سپیکر سبطین خان و دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس واپس منتقل کرنے...

سابق سپیکر سبطین خان و دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس واپس منتقل کرنے کے معاملے پر نیب کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی گئی

- Advertisement -

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):لاہور کی احتساب عدالت نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان و دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس واپس منتقل کرنے کے معاملے پر نیب کو اپنا جواب جمع کرنے کیلئے مہلت دیدی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب کا جواب دیکھ کر عدالت ریفرنس منتقلی کا فیصلہ کرے گی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے چینوٹ میں خلاف قانون من پسند کمپنی کو مائنز کے ٹھیکے دینے کے الزام میں ریفرنس کیس کی سماعت کی ۔

- Advertisement -

بدھ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان حاضری کیلئے عدالت پیش ہوئے جبکہ امتیاز احمد چیمہ محمد سلمان غنی اور محمد اسلم سمیت دیگر بھی پیش ہوئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510379

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں