معاون خصوصی طارق فاطمی کی امریکی خصوصی ایلچی مس لورلملر سے بات چیت

94
APP55-18 ISLAMABAD: April 18 - Acting US Special Representative for Afghanistan & Pakistan Ms. Laural Miller meets the Special Assistant to the Prime Minister on Foreign Affairs Syed Tariq Fatemi. APP

پاکستان افغانستان میںامن و مصالحتی کوششوں میں تعاون کیلئے امریکہ کیساتھ ملکر کام کیلئے تیار ہے، معاون خصوصی طارق فاطمی کی امریکی خصوصی ایلچی مس لورلملر سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ میک ماسٹر کے دورہ نے پاکستان اور امریکہ کیلئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی غرض سے بامعنی رابطوں کا موقع فراہم کیا ہے۔پاکستان افغانستان میںامن و مصالحتی کوششوں میں تعاون کیلئے امریکہ کیساتھ ملکر کام کیلئے تیار ہے۔یہ باتیں انہوں نے افغانستان و پاکستان کیلئے امریکہ کی قائمقام خصوصی ایلچی مس لورلملر سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر اعظم کے معاوں خصوصی طارق فاطمی کی معاونت کی۔طارق فاطمی نے کہا کہ امریکی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر کے حالیہ دورہ پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرنیکا موقع فراہم کیا۔