دکی میں بے گناہ محنت کشوں کا خون بہایا گیا ، کان کنوں پر دہشت گردوں کا حملہ ایک افسوسناک عمل ہے، جام کمال خان

110
دکی میں بے گناہ محنت کشوں کا خون بہایا گیا ، کان کنوں پر دہشت گردوں کا حملہ ایک افسوسناک عمل ہے، جام کمال خان
دکی میں بے گناہ محنت کشوں کا خون بہایا گیا ، کان کنوں پر دہشت گردوں کا حملہ ایک افسوسناک عمل ہے، جام کمال خان

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ دکی میں بے گناہ محنت کشوں کا خون بہایا گیا ، کان کنوں پر دہشت گردوں کا حملہ ایک افسوسناک عمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بلوچستان کے علاقے دکی میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ بلوچستان میں ایک اور بہت بڑا سانحہ رونما ہوا ہے اور ایسے علاقے میں یہ کارروائی ہوئی ہے کہ جہاں کہ لوگ پر امن اور محنت کش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بی ایل اے اور دیگر کالعدم تنظیمیں شامل ہیں۔ جام کمال نے کہا کہ بلوچستان بہت بڑا صوبہ ہے اور معدنیات سے مالامال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگ خود فیصلہ کریں کہ بلوچستان کو کیسے محفوظ کرنا ہے ، ہر انسان اپنی زندگی میں بہتری چاہتا ہے ، ہم اپنے بچوں کو کیا دے رہے ہیں ،، چند افراد اغیار کی باتوں میں آ کر غلط فیصلے کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دینی ہے تو سب کو عملی طور پر مل کر کام کرنا ہوگا،

اگر کسی کو خدمات کا شوق ہے تو وہ سیاست کرے، محنت کر کے لوگوں کی زندگی میں بہتری لائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔ جام کمال خان نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ بلوچستان میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں ، سب کو مل کر بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دینا ہوگئی اور ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو اچھا مستقبل دینا ہے ۔