وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، چیف منسٹر انسولین پروگرام شروع ، بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینے کا فیصلہ

134
مریم نوازکا وزیراعلی پنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام کے تحت گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کرکے باقاعدہ آغاز

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت جمعہ کے روز یہاں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب میں”چیف منسٹر انسولین ”پروگرام شروع کرنے اور دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کیلئے بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزرا ء خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری ،سیکرٹریز ہیلتھ، فنانس و دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ہیلتھ سٹاف کیلئے پرفارمنس مینجمنٹ فریم ورک تشکیل دینے ، کارکردگی جانچنے کیلئے” کے پی آئی” بنانے جبکہ میانوالی ، جھنگ لیہ، اٹک اور جہلم کے ہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی،مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی کیلئے خصوصی کارڈ بھی بنائیں جائیں گے

،حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پی کے مطابق انسولین فراہم کرے گی،لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا،ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے ۔