ایم ڈی اے ملتان کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں،روڈ کلیئر

89

ملتان۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم ملتان کی تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلہ میں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ہفتہ کے روز یہاں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران چوک رشید آباد،نادرا آباد پھاٹک،مل مظفرآباد پھاٹک اور پل مظفرآباد کےاطراف سے روڈ کی حدود میں موجود تجاوزات ہٹوا کر راستہ کلیئر کروایا۔ انفورسمنٹ ٹیم نے روڈ کی حدود میں موجود تجاوزات کے سامان کوقبضہ میں لیکر جرمانے عائد کئے جبکہ پختہ تجاوزات کو موقع پر مسمار کیا۔