سماعت سے محروم بچی ندا خان کی کامیاب سرجری کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات

223
APP80-18 ISLAMABAD: April 18 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif along with Nida Khan, her parents and others during their meeting at PM House. APP

سماعت سے محروم بچی ندا خان کی کامیاب سرجری کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات
وزیراعظم ندا خان سے ملکر خوش ہوئے، یہ بچی پیدائشی طور پر گونگی اور بہری تھی جو کامیاب آپریشن کے بعد بولنے اور سننے لگی ہے

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف سے سماعت سے محروم بچی ندا خان نے کامیاب سرجری کے بعد منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم ندا خان سے ملکر خوش ہوئے، یہ بچی پیدائشی طور پر گونگی اور بہری تھی جو کامیاب آپریشن کے بعد بولنے اور سننے لگی ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ندا خان ایک سے دو سال کے عرصے کے دوران سپیچ تھراپسٹ کی معاونت سے پوری طرح بولنے کے قابل ہو جائے گی۔ وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ ندا خان ایک ذہین بچی ہے جس کے باعث وہ جلد صحت یاب ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں 11 جنوری 2017ءکو سکولوں کو بسیں دینے کی ایک تقریب کے دوران وزیراعظم سے ندا خان کی ملاقات ہوئی تھی جس نے اسلام آباد کے طلباءکیلئے سکولوں کو بسیں فراہم کرنے پر اشاروں کی زبان میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔ تقریب کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف نے بچی کی بیماری اور طبی وجوہات کے بارے میں معلومات حاصل کیں تو انہیں بتایا گیا کہ ساڑھے چھ سالہ ندا خان بولنے اور سننے کی صلاحیتوں سے محروم ہے۔ وزیراعظم نے سماعت سے محروم بچوں کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی مرکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔