22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹی جے ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹی جے ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی اے ، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی حکام کو نوٹسز جاری کردیے

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو تندوری جنکشن (ٹی جے) ریسٹورنٹ کیس میں نوٹسز جاری کر دیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فوری درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سی ڈی اے کے چیئرمین چوہدری محمد علی رندھاوا، ایم سی آئی کے ڈائریکٹوریٹ آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر ثانیہ حمید اور آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ کمشنرز سٹی فرحان احمد اور غلام مرتضیٰ چانڈیو اور مجسٹریٹ علی جاوید کو نوٹسز جاری کر دیئے اور باضابہ دو ہفتوں کے اندر جواب طلب کر لیا ہے ۔

ہفتہ کو جاری کردہ آرڈر شیٹ کی مصدقہ نقل کے مطابق ایف سیون مرکز میں ٹی جے ریسٹونٹ کے مالک جاوید آصف نے عدالت کے سابقہ ​​حکم کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے متعلقہ سیکشنز کے تحت توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی اور 27 ستمبر 2024کے عدالت کے سابق حکم نامے کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی استدعا کی تھی کہ ٹی جے ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کیا جائے۔درخواست گزار کے وکیل قیصر امام نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کی جانب سے 20 ستمبر 2024 کے نوٹس کی معطلی اور ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کرنے کے حکم کے باوجود حکام نے آپریشن کیا اورعدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر احاطے سے زیر استعمال سامان ہٹا دیا ۔ دریں اثنا، درخواست گزار کی طرف سے مانگی گئی استثنیٰ کی اجازت تمام قانونی استثنیٰ کے ساتھ چیف جسٹس نے دی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں