اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی) کی سٹینڈنگ کمیٹی کےسابق چئیرمین اور سابق نائب وزیر اعظم وو بانگوو کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ آنجہانی وو بانگووسی پی سی کے قابل راہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے جنہوں نے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے نمایاں کردار اداکیا۔ان کا دورہ پاکستان دونوں دوست او ر ہمسایہ ممالک کے باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں آنجہانی کے خاندان اور چینی عوام کے ساتھ ہیں