ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 265افرادکوریسکیوکیا

97
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں274ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر265 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں 262،شجاع آباد میں آٹھ اورجلال پورپیروالامیں چار ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد79ہے،تمام ٹریفک حادثات ملتان شہر میں پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں159 میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں150، شجاع آباد سات اور جلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔گیارہ کرائم اور13متفرق ایمرجینسیزپرریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر265افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں256،شجاع آباد میں چھ اورجلال پور پیر والا میں تین افراد کوریسکیوکیاگیا۔