واشنگٹن ۔ 19 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ رواں سال عالمی اقتصادی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ چین کی لچکدار معیشت، اشیاءکے نرخوں میں اضافہ اور مضبوط فنانس مارکیٹ ہے جو عالمی کساد بازاری کے دور سے چھائے مایوسی کے بادل ہٹانے میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ادارے کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے …
رواں سال عالمی اقتصادی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی توقع،آئی ایم ایف

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 19 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ رواں سال عالمی اقتصادی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ چین کی لچکدار معیشت، اشیاءکے نرخوں میں اضافہ اور مضبوط فنانس مارکیٹ ہے جو عالمی کساد بازاری کے دور سے چھائے مایوسی کے بادل ہٹانے میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ادارے کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق موجودہ عرصے میں عالمی معاشی سرگرمیاں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں جن کی بدولت رواں سال عالمی اقتصادی شرح نمو کچھ بہتر ہوکر 3.5 فیصد رہنے کے امکانات ہیں۔2016 ءکے دوران عالمی اقتصادی شرح نمو 3.1 فیصد رہی تھی جبکہ جنوری میں آئی ایم ایف نے 2017 ءکی اقتصادی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال امریکا کی اقتصادی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی توقع ہے جو 2016 ءمیں 1.6 فیصد رہی تھی۔19 رکنی یورپی یونین کے بارے میں آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ رواں سال اس کی اقتصادی شرح نمو 2016 ءکی سطح پر 1.7 فیصد ہی رہنے کی توقع ہے۔جاپان کی اقتصادی شرح نمو 2016 ءکی شرح 1 فیصد سے بڑھ کر 1.2 فیصد رہنے جبکہ چین کی اقتصادی شرح نمو گزشتہ سال کی 6.7 فیصد سے کم ہوکر رواں سال 6.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔








