35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریں4 سے6کٹائیاں دینے والے ربیع کے چارے برسیم کی پیداوار 50ٹن فی...

4 سے6کٹائیاں دینے والے ربیع کے چارے برسیم کی پیداوار 50ٹن فی ہیکٹر تک پہنچ گئی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):4 سے6 کٹائیاں دینے والے ربیع کے چارے برسیم کی پیداوار 50ٹن فی ہیکٹر تک پہنچ گئی ہے تاہم اگر کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تو اس پیداوار میں مزید اضافہ بھی کیاجاسکتاہے نیز ربیع کے چارہ جات کا بادشاہ کہلوانے والے برسیم کے استعمال سے جانوروں میں کیلشیم اور وٹامنز کی کمی دور کرکے گوشت و دودھ کی پیداوار بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے مطابق برسیم کا تعلق چونکہ پھلی دار اجناس سے ہے اسلئے قدرت نے اس میں ہوا میں موجودنا ئٹروجن کو فکس کرنے اور پھراپنے اور بعد میں آ نے والی فصلوں کے استعمال کے قابل بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ برسیم ایک دوہری افادیت والی فصل ہے جو چارے کے ساتھ ساتھ دوسری فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہو ں نے بتایاکہ چاول کے علاقے جہاں کا کراپنگ سسٹم چاول اور گندم ہے زمینوں کی ذرخیزی کو کم کر دیتا ہے لہٰذا فصلوں کے ردوبدل میں اگربرسیم کی فصل شامل کی جائے تو نہ صرف کاشتکار کی فی ایکڑ آمدنی بڑھائی جا سکتی ہے بلکہ زمین کی ذرخیزی بڑھانے سمیت اس کی ساخت بھی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ برسیم اپنے اندر پانی کو محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھنے کے علاوہ زمین کے کلراٹھے پن کو دور کرنے میں بھی انتہائی معاون ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر برسیم کی فصل کے بعد چاول کاشت کیاجائے تو اس کی پیداوار میں 5 سے 6 من فی ایکڑ اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برسیم کے بعد کاشتہ فصلات کی نائٹروجن والی کھادوں کی ضرورت میں خاطرخواہ کمی آجاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ یہ بات بھی مشاہد ے میں آئی ہے کہ جہاں پر بھی کاشتکاروں نے فصلوں کے ردوبدل میں برسیم کی فصل شامل کی ہے وہاں تقریباً تمام قسم کی جڑی بوٹیاں کنٹرول ہو گئیں اور بعض جگہوں پر جڑی بوٹی مار ادویات کے استعمال کی ضرورت بہت کم پیش آئی اسلئے برسیم کی کاشت کاشتکاروں کیلئے کافی نفع بخش فصل ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی یا معلومات کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=512865

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں