اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک منگل کواسلام آباد پہنچ گئے۔نورخان ائیربیس پروفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک اوردیگراعلی سول وفوجی حکام نے ا ن کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔
اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کئے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کااظہاربھی کیاگیا۔کرغزستان کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے جس میں معیشت اورتجارت کے وزیر، نائب وزیرخارجہ اورایس سی اوکیلئے نائب رابطہ کاربھی شامل ہیں۔ اس موقع پرپاکستان میں کرغزستان کے سفیر اورسفارت خانہ کے دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔