بھکر، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کی انگریزی اور اردو مضمون نویسی مقابلہ جات میں پہلی پو زیشن

129

بھکر۔۔۔۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):بھکر، گورنمنٹ گریجویٹ کالج نے انگریزی اور اردو مضمون نویسی مقابلہ جات میں پہلی پو زیشن حاصل کر لی ۔نیشنل احتساب بیورو کی طرف سے اینٹی کرپشن آگاہی کے لیے منعقدہ مقابلہ جات گورنمنٹ انبالہ مسلم گر یجویٹ کالج سر گودھا میں منعقد ہوئے ۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طالب علم ثاقب اقبا ل نے اردو مضمون نویسی کے مقابلے میں پہلی جبکہ انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے میں دانش علی نے پہلی پو زیشن حاصل کی ۔

ان کامیابیوں پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر پرو فیسر نعیم الحق چودھری نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا ،صدر بزم فکرو فن پرو فیسر ڈاکٹر قمر عباس ،جنرل سیکرٹری پرو فیسر ڈاکٹر نصیر احمد ملک سمیت تمام عہدیداران اور ممبران سمیت تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ خو ش آئند امر ہے کہ ہمارے محنتی اساتذہ کرام کی کا وشوں کی بدولت کالج کے طلبا نہ صرف تعلیمی بلکہ ہم نصابی ، ادبی اور کھیلوں کے مقابلوں میں بھی ڈویژن اور صو بائی سطح پر کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں ۔

ہماری کو شش ہے کہ تعلیمی میدان میں اہل بھکر کی زیا دہ سے زیا دہ اور بہترین انداز میں خدمت کر یں اور کوالٹی آف ایجوکیشن کو مزید بہتر بنا کر گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کو پنجاب سطح کے مثالی اور معیاری تعلیمی اداروں کی صف میں لا کھڑا کریں ۔