لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

81
weather is dry and hot

لاہور۔15اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجا ب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم موسمی تبدیلی کے باعث صبح کے اوقات میں ٹھنڈک میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 21اور زیادہ سے زیادہ 34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح153فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس عسکری ٹین 126،لاہور امریکن سکول 153، یو ایم ٹی 158،یوایس قونصلیٹ 166،ریونیو سو سائٹی 156،سی ای آر پی آفس 165اور فیز ایٹ ڈی ایچ اے میں 178ریکارڈ کیاگیا۔