ایران کے وزیر صنعت و تجارت سید محمد عطابیک شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے

197

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ایران کے وزیر صنعت و تجارت سید محمد عطابیک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کےافغانستان اور مغربی ایشیا کےلئے ایڈیشنل سیکرٹری احمد نسیم وڑائچ نے نور خان ایئر بیس پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم بھی اس موقع پر موجود تھے۔روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معززمہمان کو گلدستے پیش کیے۔

مہمانوں کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا جس میں تقریب کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔