قصور،انتہائی مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار

123
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

قصور. 17 اکتوبر (اے پی پی):ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ صدر پتوکی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل اور دہشت گردی کی دفعات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ مجرم اشتہاری طارق عرف طارقی گھبر سکنہ پھولنگر عرصہ مقدمہ 438/20 میں عرصہ 04 سال سے مفرور چلا آ رہا تھا‘

مدعی مقدمہ نے چند روز قبل کھلی کچہری میں ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں سے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کی استدعا کی تھی‘ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پتوکی اور ایس ایچ او صدر پتوکی پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی۔انہوں نے بتایا کہ قصور پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔