برطانیہ میں قبل ازوقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے بریگزٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یورپی یونین

127

برسلز ۔ 20 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں قبل از وقت ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد سے بریگزٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین سے اخراج کے لئے برطانیہ سے ہونے والے مذاکرات کا شیڈول تبدیل نہیں ہوگا۔یورپی کونسل کا 29 اپریل کا اجلاس برطانیہ کی موجودگی کے بغیر بریگزٹ سے متعلق مذاکرات کے موضوعات اور ایجنڈے کے تعین کے لئے منعقد ہوگا ۔