آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

101

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم دیر اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43،لسبیلہ اور شہید بینظیر آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔