کاشتکار چقندر کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخرتک مکمل کرلیں ،محکمہ زراعت عارف والا

201
Cultivation of beet
Cultivation of beet

عارف والا 19 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکار وں کو چقندر کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ،چقندر کی فی ایکڑ پیداوار سات سومن سے بڑھ کر بارہ سو من تک پہنچ گئی ہے، چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تویہ پیدوار باآسانی پندرہ سومن فی ایکڑ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کیلئے مزید معلومات ورہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔\378