آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

109
Dry weather
Dry weather

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ہفتہ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 42، شہید بینظیر آباد 41، چھور، میرپور خاص، حیدرآباد، مٹھی اور سکرنڈ میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔