تحریک انصاف نے سینیٹر زرقا اور ان کے بیٹے کو اغوااور زدوکوب کرنے کا الزام لگایا، سوال بنتا ہے اگر سینیٹر زرقا اغواتھیں تو پھر اغواکار انہیں سینیٹ میں کیوں نہیں لائے؟، صحیح کہتے ہیں جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے، عطاءاللہ تارڑ

229

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سینیٹر زرقا اور ان کے بیٹے کو اغوا، زدوکوب کرنے اور رشوت دینے کا الزام لگایا، سوال توبنتا ہےکہ اگر سینیٹر زرقا اغواتھیں تو پھر اغواکار انہیں سینیٹ میں کیوں نہیں لائے؟

اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف نے الزام لگایا تھا کہ سینیٹر زرقا کو اغواکیا گیا، زدوکوب کیا گیا اور رشوت دی گئی، اسی طرح یہ الزام بھی لگایا کہ زرقا صاحبہ کے بیٹے کو اغواکیا گیا اور تشدد کیا گیا۔

سوال تو بنتا ہے کہ ا گر سینیٹر زرقا اغواتھیں تو پھر اغواکار ان کو سینیٹ میں کیوں نہیں لے کر آئے؟ صحیح کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے۔