ڈیرہ اسماعیل خان۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں کھتی اڈا اور گنڈی عاشق کے قریب ٹریفک کے دو حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود درابن روڑ پرکھتی اڈا کے قریب ژوب سے آنے والی موٹر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم سے کار سوار عزیز اللہ ولد عباس خان سکنہ بنوں جاں بحق جبکہ تین افراد ڈرائیور نورزعلی قوم خٹک سکنہ کرک ،عصمت اللہ سکنہ وزیرستان اور حضرت علی قوم خٹک سکنہ کرکزخمی ہوگئے،جاں بحق اور زخمیوں کو مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا ،
دوسرے واقعہ میں تھانہ درابن کی حدود میں گنڈی عاشق کے قریب ٹریفک حادثہ میں گلنواز ولد مالک داد قوم ترگ سکنہ گنڈی عاشق جاں بحق ہوگیا، نعش کو مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515227