انقرہ ۔ 21 اپریل (اے پی پی) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بڑوں کی طرف سے شروع کردہ جنگوں کا خمیازہ بچوں کو نہیں بھگتنا چاہئیے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے صدارتی محل میں 23 اپریل قومی خود مختاری اور یوم اطفال کی مناسبت سے ترکی آنے والے مہمان بچوں کے ساتھ ملاقات کی۔انھوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اس سال بھی ہزاروں بچوں کو 23 اپریل بچوں کے عالمی جشن کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا ہے۔انھوں نے اس موقع پر مشہور شاعر ناظم حکمت کے ” بیٹی” نامی شعر کے بھی چند مصرے بھی پڑھے۔