روس کی اقتصادی شرح نمو میں تین ماہ کے دوران 1.2 فیصد کمی

187

ماسکو ۔ 17 مئی (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو میں 1.2 فیصد کمی ہوئی۔گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو میں 1.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ 2015 ءکی آخری سہ ماہی میں کمی کی شرح 3.8 فیصد رہی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران اقتصادی شرح نمو میں کمی کے باوجود 2015 ءکی آخری سہ ماہی سے بہتر رہی جس سے توقع ہے کہ سال کے باقی عرصے کے دوران اس میں مزید بہتری آئے گی۔یاد رہے کہ روس کی معیشت خام تیل کے نرخوں میں کمی اور یوکرین تنازعے کے باعث یورپی پابندیوں کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہے۔