وادی نیلم دوسٹ کے رہائشی لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش دریائے نیلم سے برآمد

111

نیلم۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):وادی نیلم دوسٹ کے رہائشی لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش دریائے نیلم سے برآمدہوگئی۔پولیس کے مطابق ریسکیو1122نے سالخلہ پل کے قریب سے ڈیڈ باڈی دریا سے نکال کر ڈی ایچ کیوہسپتال آٹھ مقام منتقل کر دی گئی ہے۔

وادی نیلم دوسٹ کا رہائشی نوجوان ساجدچوہدری چند روزقبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھادریا میں ڈوبنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ورثاء نے متوفی کی شناخت کر لی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق ساجد اپنے ایک تختی دار کے گھر سے رات تین بجے کے قریب لاپتہ ہو گیا تھا۔ورثاء کے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا ہے۔

ڈیڈ بادی مجسٹریٹ کو تحریری درخواست پر تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔تااہم نوجوان کی مشکوک موت پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔