اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نام کا پاناما پیپرز میں ذکر تک نہیں تھا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود کو عدالت عظمی کے سامنے احتساب کے لئے پیش کیا جبکہ ان کے نام کا پاناما پیپرز میں ذکر تک نہ تھا۔روحیل اصغر نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں اور ججز نے آزاد فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے میں مزید تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔