ملتان۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے مختلف حادثات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 340 افراد کو ریسکیو کیا۔ترجمان کے مطابق ان حادثات میں ملتان شہر میں 326 جبکہ 09 شجاع آباد اور 05 ایمرجنسیز جلال پورپیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 91 ہے، 87 حادثات ملتان، دو شجاع آباد اور 02 جلال پور پیر والا میں پیش آئے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122 نے ملتان میں 207 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا ۔198 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں جب کہ 06 شجاع آباد میں اور 03 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹینڈ کی گئیں۔
علاوہ ازیں 09 کرائم ایمرجنسیز سمیت 22 متفرق ایمرجنسیز بھی اٹینڈ کی گئیں۔ مجموعی طور پر 340 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ،ملتان میں 328 ریسکیو کیا گیا جبکہ 08 کوشجاع آباد میں 04 جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا ۔