قومی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 24 اپریل سے شروع ہوگا

83

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) آغا شوکت علی میموریل نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 24 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق پہلی بار آغا شوکت علی میموریل نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، بہاولپور اور اسلام آباد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑی حصہ لیں گے، ان کھلاڑیوں کےلئے یہ ٹورنامنٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے، کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ 2018 کے تربیتی کیمپ کےلئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ 29 اپریل تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں سے 30 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔