فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی معلومات کی ترقی کا عالمی دن (ورلڈ انفارمیشن ڈویلپمنٹ ڈے) کل(24 اکتوبر بروز جمعرات )منایا جائے گا۔
اس موقع پر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے جن کا مقصد معلومات کے جدید ذرائع کی تشہیر، عوامی رائے کے اظہار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا اور ان مسائل کے حل کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔
اس دن کی مناسبت کے حوالے سے کئی شہروں میں صحافتی اور سماجی تنظیموں نے بھی مذاکروں اور مباحثوں کا اہتمام کیاہے۔ علاوہ ازیں الیکٹرانک میڈیا اس موقع پر خصوصی پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا مضامین شائع کرے گا۔