23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور پولیس کا ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے ڈگری کالج میں...

ہری پور پولیس کا ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے ڈگری کالج میں سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے ڈگری کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان خان کی ہدایت پرڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی،انچارج ٹریفک الیاس فرید،انچارج پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول حنا امداد نے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا ،

جس کے دوران انچارج ٹریفک پولیس نے طلباء کو حادثات کی روک تھام و ٹریفک قوانین جبکہ انچارج پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں،ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پرمؤثر قابو پایا جاسکتا ہے،

- Advertisement -

منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے،ہری پور پولیس کی جانب سے طلباء کے لیے ڈرائیونگ لائسنسں کے حصول میں آسانی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516183

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں